ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کی ریسپی

ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کی ریسپی
ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کی ریسپی

  

اجزاء

تیل آدھا کپ

انڈہ ایک

شملہ مرچ 2 کٹی ہوئی

گاجر 2 کٹی ہوئی

بند گوبھی آدھی کٹی ہوئی

چاول آدھا کلو، بھیگے اور ابلے ہوئے

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ

سویا ساس دو کھانے کے چمچ

ہری پیاز ایک کٹی ہوئی

ترکیب

ایک برتن میں تیل ڈالیں۔ اب اس میں پھینٹا ہوا انڈہ ڈالیں اور فرائی کرلیں۔ اب اس میں شملہ مرچ، گاجر اور بند گوبھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اورتمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں ۔ اب اس میں نمک ، کالی مرچ اور سویا ساس شامل کرلیں۔ اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور اوپر سے ہری پیاز ڈال دیں۔ مزیدار ویجیٹیبل فرائیڈ رائس تیار ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -