بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ

 بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ
 بہاری قیمہ بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزاء

بڑے کا قیمہ1 کلو

کچّا پپیتا1 کپ

نمک حسبِ ذائقہ

زیرہ پسا ہوا1 کھانے کا چمّچ

پسا ہوا دھنیا1 کھانے کا چمّچ

گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ

لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ

ہری مرچیں کٹی ہوئی 2-3 عدد

ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ

دہی1 کپ

تیل1 کپ

ترکیب

ایک بڑے پیالے میں قیمہ، پپیتے کا پیسٹ، نمک، دھنیا پسا ہوا، زیرہ پسا ہوا، گرم مسالہ پسا ہوا، لال مرچیں پسی ہوئی، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، لہسن اور ادرک کا پیسٹ اور دہی ڈال کر مکس کریں۔ پھر 2 سے 3 گھنٹے یا پوری رات کے لیے میرینیشن کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر فرائی کریں۔ پھر5 سے 10 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک کر پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آجائے۔ پھر دہی ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ پھر کٹا ہوا دھنیا اور مرچیں ڈالیں اور پھر کوئلے کا دم دیں۔ مزے دار بہاری قیمہ تیار ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -