حسن علی نے وسیم اکرم سمیت کئی باؤلرز کے ریکارڈ توڑ دئیے

حسن علی نے وسیم اکرم سمیت کئی باؤلرز کے ریکارڈ توڑ دئیے
حسن علی نے وسیم اکرم سمیت کئی باؤلرز کے ریکارڈ توڑ دئیے

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے 12 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرکے وسیم اکرم سمیت متعدد باؤلرز کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 16 ویں ٹیسٹ میچ میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرکے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ تاہم اب حسن علی نے وسیم اکرم اور شاہین شاہ آفریدی کا یہ ریکارڑ توڑ دیا ہے۔ حسن علی ٹیسٹ میچ میں ابتک آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 51 ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے یہ کارنامہ نو جبکہ وقار یونس نے 10 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا۔

مزید :

کھیل -