این اے 249میں ن لیگ کی شکست ،سعید غنی نے ایسی وجہ بیان کردی کہ مریم نواز بھی سوچ میں پڑ جائیں

این اے 249میں ن لیگ کی شکست ،سعید غنی نے ایسی وجہ بیان کردی کہ مریم نواز بھی سوچ ...
این اے 249میں ن لیگ کی شکست ،سعید غنی نے ایسی وجہ بیان کردی کہ مریم نواز بھی سوچ میں پڑ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے  ضمنی انتخاب میں نون لیگ کی شکست کی وجہ انکی بدنظمی کوقراردیتے ہوئےکہاہے کہ وہ اپنی بدنظمی کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوئے ہیں، این اے 249میں ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے اورحتمی نتائج کے اجراکے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی۔