قرآن کریم کی سب سے عظمت والی آیت کون سی ہے؟

قرآن کریم کی سب سے عظمت والی آیت کون سی ہے؟
قرآن کریم کی سب سے عظمت والی آیت کون سی ہے؟
سورس:   Pixabay

  

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کی کنیت ابومنذر سے مخاطب کرتے ہوئے) ان سے فرمایا اے ابو منذر! تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے پاس سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ علم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  دوبارہ فرمایا: اے ابو منذر تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے پاس سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ لا الہ الا ھو الحیی القیوم (یعنی آیۃ الکرسی) تو آپ ﷺ نے میرا سینہ ٹھونکا (گویا اس جواب پر شاباش دی) اور فرمایا: اے ابو منذر! تجھے یہ علم موافق آئے اور مبارک ہو۔ 

(صحیح مسلم، معارف الحدیث)

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

مزید :

Ramadan -Ramadan Quote -روشن کرنیں -