پولیس سے سیاسی مداخلت ختم نہ ہوسکی، ڈی پی او منڈی بہاو الدین کو ق لیگ کے ایم پی اے کے کہنے پر تبدیل کردیا گیا

پولیس سے سیاسی مداخلت ختم نہ ہوسکی، ڈی پی او منڈی بہاو الدین کو ق لیگ کے ایم ...
پولیس سے سیاسی مداخلت ختم نہ ہوسکی، ڈی پی او منڈی بہاو الدین کو ق لیگ کے ایم پی اے کے کہنے پر تبدیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف  کا پولیس سے سیاسی مداخلت کا نعرہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،منڈی بہاو الدین کے  ڈسڑکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او ) علی رضا  کو ق لیگ کے ایم پی اے کے کہنے پر تبدیل کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دو روز قبل ڈی پی او منڈی بہاو الدین  کا تبادلہ کیا گیا اور انکی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن انور سعید کنگرہ کو اضافی چارج دیا گیا۔ علی رضا سے منڈی بہاو الدین سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ(ق) کے رکن پنجاب اسمبلی خوش نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔ ابتدائی طور پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے ان کے تبادلے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں سیاسی پر یشر پر ان کا تبادلہ کرنا پڑا۔ علی رضا پر سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے دباو ڈالا جارہا تھا تاہم ان کی جانب سے کسی سیاسی کارکن کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا جس کے باعث ان کا تبادلہ کروادیا گیا۔

مزید :

قومی -