کیا مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے واقعی 550 روپے کا ازار بند فروخت کررہا ہے؟ برانڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

کیا مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے واقعی 550 روپے کا ازار بند فروخت کررہا ...
کیا مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے واقعی 550 روپے کا ازار بند فروخت کررہا ہے؟ برانڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل (ایم ٹی جے) برانڈپر ازار بند 550 روپے میں فروخت کئیے جانے پر ہونے والی تنقید کے بعد برانڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

فیس بک کے پیج پر برانڈ ایڈمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم ٹی جے برانڈ نہ تو ازار بند بناتا ہے اور نہ ہی فروخت کرتا ہے۔ ازار بند 550 روپے میں فروخت کرنے کی خبریں غلط ہیں۔گزشتہ چند روز سے اس جھوٹی خبر کی بناپر ایم ٹی جے برانڈ اور مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Beware of fake news circulating on social media! #MTJTariqJamil #ClothingLine

Posted by MTJ - Tariq Jamil on Saturday, May 1, 2021

مزید :

ڈیلی بائیٹس -