پی ٹی آئی کی جدوجہد محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کی تحریک ہے:فواد رسول بھلر

پی ٹی آئی کی جدوجہد محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کی تحریک ہے:فواد رسول ...
پی ٹی آئی کی جدوجہد محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کی تحریک ہے:فواد رسول بھلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنما اور نارکوٹیکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کا فلسفہ ہے کہ پاکستان کی ترقی مزدور اور عام آدمی کی خوشحالی میں پنہاں ہے ،پی ٹی آئی کی جدوجہد محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کی تحریک ہے، جمہوریت مزدور کی محافظ اور اسے طاقت کا سرچشمہ بناتی ہے۔
یوم مزدور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ کورونا وائرس وباءکے باعث محنت کش طبقات شدید مشکلات سے دوچار ہیں،مزدور طبقے کی تمام مشکلات کا وزیراعظم اور تحریک انصاف کی قیادت کو نہ صرف احساس ہے بلکہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور ہی مزدور اور عام دیہاڑی دار طبقہ ہے ، موجودہ حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے محنت کشوں کو ریلیف دینے کے لئے بڑی تیزی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں کو حقوق فراہم کئے اس کی مثال دنیا کے کسی مذہب اور قانون میں نہیں ملتی، صرف مزدور ڈے منانے سے محنت کشوں کے مسائل حل نہیں ہونگے،محنت کشوں کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلندکرنا ہوگی۔