وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سے قبل ہی سعودی حکومت نے پاکستان کو شاندار تحفہ دے دیا 

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سے قبل ہی سعودی حکومت نے پاکستان کو شاندار تحفہ ...
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سے قبل ہی سعودی حکومت نے پاکستان کو شاندار تحفہ دے دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے فیصل مسجد کی طرز پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش پر مبنی 80 کنال پر مسجد تعمیر کرے گا، مسجد میں دس ہزار مرد جبکہ دو ہزار خواتین کے لیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ اس مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مرکز بنیں گے جن میں جدید علوم پر ریسرچ ہو گی اور اس سے طلبا مستفید ہوں گے، اس سے پاک سعودی تعلقات میں بہتر پیش رفت ہوگی۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے قبل اسلامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور مسلمانان پاکستان کے لیے تحفہ ہے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے پہلے اس تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تحفے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تحفہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -