اپنے حمل سے لاعلم لڑکی نے دوران سفر ہوائی جہاز میں بچے کو اچانک جنم دے دیا

اپنے حمل سے لاعلم لڑکی نے دوران سفر ہوائی جہاز میں بچے کو اچانک جنم دے دیا
اپنے حمل سے لاعلم لڑکی نے دوران سفر ہوائی جہاز میں بچے کو اچانک جنم دے دیا
سورس:   TikTok/juliabernice

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کیسے ممکن ہے کہ زچگی کا مرحلہ آجائے اور تب تک خاتون کو اپنے حاملہ ہونے کا علم ہی نہ ہو؟ گزشتہ دنوں امریکہ میں ایسا ہی ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جہاں اپنے حمل سے لاعلم ایک لڑکی نے دوران سفر ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق طیارے میں سفر کرنےو الی ایک مسافر خاتون جولیا ہینسن نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ واقعہ سنایا ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 12لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

جولیا ہینسن بتاتی ہے کہ وہ لڑکی اپنے ماں باپ کے ہمراہ سفر کر رہی تھی۔ میں اس کے باپ کے پاس بیٹھی تھی۔ جب اچانک اسے درد زہ لاحق ہوا تو وہ اسے پیٹ کا درد سمجھی تاہم جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے جب معائنہ کیا تو اس نے بتایا کہ خاتون بچے کو جنم دینے والی ہے۔ اس پر خواتین مسافروں نے ڈاکٹر کی مدد سے اس لڑکی کا زچگی کا عمل کرایا۔ زچگی کے بعد بچہ اور ماں کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ جب میں نے اپنے پاس بیٹھے لڑکی کے باپ سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ آج تک اپنی بیٹی کے حاملہ ہونے سے لاعلم تھے اور خود ان کی بیٹی کو بھی پتا نہیں تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -