اپنے سے دو گنا بڑی عمر کے شخص سے محبت کی شادی، لیکن ان کے رشتے کے بارے لوگ کیا سمجھتے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’محبت واقعی اندھی ہوتی ہے‘

اپنے سے دو گنا بڑی عمر کے شخص سے محبت کی شادی، لیکن ان کے رشتے کے بارے لوگ کیا ...
اپنے سے دو گنا بڑی عمر کے شخص سے محبت کی شادی، لیکن ان کے رشتے کے بارے لوگ کیا سمجھتے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’محبت واقعی اندھی ہوتی ہے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور اس جوڑے کی محبت کو دیکھ کر آپ کا اس کہاوت پر یقین پختہ ہو جائے گا جن کی عمروں میں آدھ صدی کا فرق ہے اور لڑکی اپنے محبوب کی پوتیوں سے بھی کم عمر ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 76سالہ آدمی کا نام بون گیووینی ہے جو آمریکہ ریاست الاسکا کے شہر انکوریج کا رہائشی ہے جبکہ اس کی محبوبہ 28سالہ کیلسے ہوپ فل ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے۔ بون گیوینی کی بیوی، جس کے ساتھ اس کی 42سالہ ازدواجی رفاقت تھی، کے انتقال کے بعد اس کی کیلسے کے ساتھ محبت پروان چڑھی اور اب عمروں میںا تنے زیادہ فرق کے باوجود دونوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی رہائشی کیلسے کا کہنا ہے کہ ”ہم جہاں بھی جاتے ہیں، لوگ مجھے بون گیووینی کی گرل فرینڈ نہیں بلکہ دیکھ بھال کرنے والی نرس سمجھتے ہیں۔ہم اکٹھے فلمیں دیکھنے جاتے ہیں، نئے شہروں کی سیاحت کرتے ہیں اور طویل پیدل سفر کرتے ہیں۔ ابتداءمیں میں اپنے اس تعلق کے بارے میں خفت کا شکار رہی اور مجھے اپنے دوستوں اور فیملی کو اس کے متعلق بتانے میں وقت لگا تاہم اب میں بہت خوش ہوں اور افسردہ بھی رہتی ہوں کہ میں گیووین کے ساتھ اپنا بڑھاپا نہیں گزار پاﺅں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -