دوران سفر ہوائی جہاز میں ہلڑ بازی کرنا نیٹ فلیکس کے تین اداکاروں کو اقعی ہی مہنگا پڑگیا

دوران سفر ہوائی جہاز میں ہلڑ بازی کرنا نیٹ فلیکس کے تین اداکاروں کو اقعی ہی ...
دوران سفر ہوائی جہاز میں ہلڑ بازی کرنا نیٹ فلیکس کے تین اداکاروں کو اقعی ہی مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران سفر ہوائی جہاز میں ہلڑ بازی کرنے اور جہاز کے عملے کو گالیاں دینے اور ڈرانے دھمکانے کے جرم میں نیٹ فلیکس کے 3اداکاروں کو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ لوگ معروف رئیلٹی شو ’ٹو ہاٹ ٹو ہینڈل‘ (Too Hot to Handle)کا حصہ ہے۔ ان اداکاروں میں 29سالہ میتھیو ماﺅنے بھی شامل ہے جو کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل بیرونیس سکاٹ لینڈ کا بیٹا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی اور مزید مانگ رہے تھے جس سے جہاز کے عملے نے انکار کر دیا۔ جس پر ان لوگوں نے عملے کے ساتھ جھگڑا کیا، انہیں گالیاں دیں اور دھمکیاں دیتے رہے۔ میتھیو نے جہاز کے عملے کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”تم جانتے نہیں ہو کہ میری ماں کون ہے۔میں بیرونس آف سکاٹ لینڈ کا بیٹا ہوں۔“میتھیو کے ساتھ 23سالہ بیوکس گرین سلیڈ اور 28سالہ ہیری جانسن شامل تھے۔ تینوں کو 2ہزار پاﺅنڈ جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

تفریح -