برطانیہ میں موجود غیر مسلم پولیس افسر نے اپنے مسلمان ساتھی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزے رکھنا شروع کردئیے

برطانیہ میں موجود غیر مسلم پولیس افسر نے اپنے مسلمان ساتھی کے ساتھ اظہار ...
برطانیہ میں موجود غیر مسلم پولیس افسر نے اپنے مسلمان ساتھی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزے رکھنا شروع کردئیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک غیرمسلم پولیس آفیسر نے اپنے مسلمان ساتھی کی مدد کے لیے رمضان المبارک کے روزے رکھنے شروع کر دیئے۔ مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق 38سالہ سارجنٹ کیوین گیمنڈ اور 34سالہ سارجنٹ قاسم حنیف اکٹھے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ رمضان المبارک میں جب قاسم حنیف نے روزے رکھنے شروع کیے تو کیوین بھی اس کی حمایت کے لیے روزے رکھنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق قاسم اور کیوین گزشتہ ایک سال سے وائتھنشاوے میں اکٹھے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ کیوین کا کہنا ہے کہ ”رمضان المبارک جب قریب آیا تو قاسم اکثر اس کے متعلق بات کیا کرتا تھا، جس سے میری روزے رکھنے میں دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے اس سے کہا کہ اگر تم چاہو تو میں بھی تمہارے ساتھ روزے رکھوں گا۔ اب ہم اکٹھے روزے رکھ رہے ہیں اور اکٹھے عید بھی منائیں گے۔“

مزید :

برطانیہ -