’ڈرگ کوئین ‘کہلانے والی منشیات سمگلر لڑکی کو اس کے چوتھے شوہر نے بھرے بازار میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

’ڈرگ کوئین ‘کہلانے والی منشیات سمگلر لڑکی کو اس کے چوتھے شوہر نے بھرے بازار ...
’ڈرگ کوئین ‘کہلانے والی منشیات سمگلر لڑکی کو اس کے چوتھے شوہر نے بھرے بازار میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ’ڈرگ کوئین‘ کہلانے والی منشیات سمگلر لڑکی کو اس کے چوتھے شوہر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارڈالا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29سالہ ثانیہ نامی منشیات سمگلر جیل میں قید تھی تاہم 8ماہ کی حاملہ ہونے پر اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ گزشتہ روز نئی دہلی کے علاقے حضرت نظام الدین میں اس کے چوتھے شوہر وسیم اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ثانیہ کے ساتھ اس کا گھریلو ملازم بھی موجود تھا، وہ اسے بچانے کے لیے آگے آیا اور وسیم نے اسے بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔ یہ تمام واردات بازار میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم ثانیہ پر کئی گولیاں فائر کرتا ہے، جس سے وہ موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتر جاتی ہے۔ 

ثانیہ نے وسیم کے ساتھ ایک سال قبل شادی کی تھی اور شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو گئی۔اس کے پیٹ میں جڑواں بچے پرورش پا رہے تھے۔ ثانیہ کے پہلے دو شوہروں نے اسے طلاق دے دی اور بنگلہ دیش چلے گئے تھے جبکہ اس کی تیسری شادی شرافت شیخ نامی منشیات سمگلر کے ساتھ ہوئی۔ ثانیہ کے گرفتار ہونے کے بعد وسیم نے ثانیہ کی بہن ریحانہ کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے اور جب ثانیہ رہا ہو کر آئی اور اسے ان کے ناجائز تعلقات بارے علم ہوا تو اس نے اپنی بہن سے جھگڑا کیا۔ جس پر وسیم نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ واردات کے بعد ملزم کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -