بھارت میں شوہر کی کورونا وائرس کے ہاتھوں موت سے دلبرداشتہ بیوہ نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

بھارت میں شوہر کی کورونا وائرس کے ہاتھوں موت سے دلبرداشتہ بیوہ نے ایسا قدم ...
بھارت میں شوہر کی کورونا وائرس کے ہاتھوں موت سے دلبرداشتہ بیوہ نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شوہر کی کورونا وائرس کے ہاتھوں موت ہونے پر بیوی نے خودکشی کر لی۔ انڈیا ٹی وی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اندور میں پیش آیا جہاں نیہا پوار نامی 34سالہ خاتون نے گھر میں چھت کے پنکھے کے ساتھ پھندہ لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نیہا شہر کے ایک کالج میں پروفیسر تھی اور اپنے 35سالہ شوہر پون پوار کی کورونا وائرس سے موت ہونے کے بعد سے شدید دل گرفتہ تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق پون پوار کو حال ہی میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی رینجر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم اس کی ٹریننگ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی۔ اسی دوران وہ اس موذی وباءکا شکار ہو گیا اور اس کی حالت سنگین ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔پولیس خاتون کی خودکشی کے کیس میں تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -