یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور لیکن اس میں کن دو مقدمات کا حوالہ دیا گیا، پتہ چل گیا

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے حوالے سے ...
یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور لیکن اس میں کن دو مقدمات کا حوالہ دیا گیا، پتہ چل گیا

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرنے اور اس کا جی ایس پی سٹیٹس ختم کرنے کے حوالے سے ایک قرار داد منظور کر لی گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق قرار داد میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کا معاملہ پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر شگفتہ کوثر اور شفقت ایمانوئیل کے کیس کا حوالہ دیا گیا ہے جو کہ 2014ءسے سزائے موت کے قیدی ہیں۔ 

شگفتہ اور شفقت کو توہین آمیز ٹیکسٹ میسجز کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اورعدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس قرار داد کو 662ووٹوں کے ساتھ کثیربرتری کے ساتھ منظور کیا گیا۔ 3ووٹ قرار داد کی مخالفت میں آئے جبکہ 26ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ قرار داد میں یورپی کمیشن اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات اور اس کے جی ایس پی سٹیٹس پر فوری نظرثانی کی جائے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -