غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکے معاہدے کی خلاف ورزی ،افغان طالبان نے بڑی دھمکی دے دی 

غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکے معاہدے کی خلاف ورزی ،افغان طالبان نے بڑی دھمکی دے ...
غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکے معاہدے کی خلاف ورزی ،افغان طالبان نے بڑی دھمکی دے دی 

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان نے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت یکم مئی تک غیر ملکی فوجیں نہ نکلنے سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اب طالبان غیر ملکی افواج کے خلاف ہر قسم کے مناسب اقدام اٹھانے میں آزاد ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ طالبان قیادت کے فیصلوں کا انتظار ہے کہ وہ اپنے ملک کی خودمختاری، حاکمیت اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرینگے اور جنگجو اس کے مطابق عمل کرینگے، طالبان نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر غیر ملکی افواج یکم مئی تک معاہدے کے مطابق نہ نکلیں تو طالبان ان پر حملے شروع کرینگے۔دوسری جانب افغانستان کے قائمقام وزیر دفاع یاسین ضیا نے ہفتے کو کابل میں کہا کہ غیر ملکی افواج کا انخلاءشروع ہوچکا ہے، دریں اثنا افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر سکاٹ ملر نے خبردار کیا ہے کہ غیرملکی افواج پر حملے کا سخت جواب دیا جائےگا۔

مزید :

بین الاقوامی -