این اے 249 ضمنی انتخاب، فافن نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی

این اے 249 ضمنی انتخاب، فافن نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی
این اے 249 ضمنی انتخاب، فافن نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران  ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 21.6 فیصد رہا۔ عام انتخابات  میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا ۔انتخابی قوائد کی  خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدے میں آئے،خلاف ورزیوں میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔ پولنگ سٹاف کی جانب سے ووٹرز کو روک کر گھر بھیجنے کا مشاہدہ سامنے آیا۔

 دوران الیکشن 12 سیاسی جماعتوں، 18 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا، جیتنے والے امیدوار نے کل ڈالے گئے ووٹوں کے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ 2018 میں فیصل واوڈا نے 27، شہباز شریف نے 26جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 6 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

 ضابطہ اخلاق سے متعلق 106 پولنگ سٹیشنز کا مشاہدہ کیا گیا جن میں سے  95 فیصد پولنگ سٹیشنز میں شکایت سے متعلق کوئی مواد نظر نہیں آیا، سیکیورٹی افسران کی جانب سے عوام سے تعاون کیا گیا۔ پولنگ سٹاف کی جانب سے ووٹرسے بدتمیزی کا ایک واقعہ مشاہدے میں آیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 279 پولنگ اسٹیشنز، 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے، مجموعی طور پر 1230 ووٹر کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔

مزید :

قومی -