جنوبی کوریا میں کورونا سے احتیاطی حفاظتی احکامات میں تین ہفتے مزید اضافہ

جنوبی کوریا میں کورونا سے احتیاطی حفاظتی احکامات میں تین ہفتے مزید اضافہ
جنوبی کوریا میں کورونا سے احتیاطی حفاظتی احکامات میں تین ہفتے مزید اضافہ

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا نے موجودہ سماجی و معاشرتی دوری کے اقدامات اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی کو مزید تین ہفتوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال لیول 2 دارلخلافہ سیول اور آس پاس کے علاقوں میں لاگو ہے اور ملک کے دیگر حصوں میں 1.5 کی سطح ہے۔ قائم مقام وزیر اعظم ہونگ نام گی نے مرکزی آفات اور حفاظت کاو¿نٹر ہیڈ کوارٹرز کے اجلاس میں کہا کہ ہم ایسے حالات میں آرام نہیں کرسکتے جبکہ روزانہ کورونا کے تصدیق شدہ کیس چھ سو سے زائد سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئی میں بچوں کا دن ، والدین کا دن اور بدھا کا یوم پیدائش ہوگا جس سے کورونا پھیلنے کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے احتیاطی بنیادوں پر خصوصی قرنطینہ کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -