این اے 249 ضمنی انتخاب ، جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی کامیابی کو’ دال میں کچھ کالا ‘ قرار دے دیا 

این اے 249 ضمنی انتخاب ، جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی کامیابی کو’ دال میں کچھ ...
این اے 249 ضمنی انتخاب ، جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی کامیابی کو’ دال میں کچھ کالا ‘ قرار دے دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں  ٹرن آؤٹ انتہائی کم اور شہری علاقہ ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کا تاخیر سے نتائج دینا واضح کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ سعید غنی صاحب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نتائج کا الیکشن کمیشن سے پہلے جاری ہونا نتائج کو مشکوک بناتے ہیں،مولانا عمر صادق سمیت جے یو آئی اور ن لیگ کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 249میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار کا مقابلہ دو حکومتوں سے تھا ،محکمہ تعلیم کے افسران کو انتخابی ڈیوٹی دیکر سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنادیاگیا ۔

ترجمان نے کہاکہ ایک حلقہ میں اگر الیکشن کمیشن بروقت نتائج نہیں دے سکتا تو قومی انتخابات کرانا اس کے بس کی بات نہیں،صوبائی الیکشن کمیشن سندھ شفاف انتخابات کرانےمیں مکمل ناکام ہوا،نا مکمل فارم45مہیا ہونے کے باعث انتخابات مشکوک کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -