بھارت سے آسٹریلیا آنے پر پابندی ،خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سال تک کے لیے جیل جانا پڑے گا

بھارت سے آسٹریلیا آنے پر پابندی ،خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سال تک کے لیے ...
بھارت سے آسٹریلیا آنے پر پابندی ،خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سال تک کے لیے جیل جانا پڑے گا

  

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سمیت بھارت سے آنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے اور پانچ سال جیل کی سزا دی جائے گی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق احکامات کا اطلاق پیر سے ہو گا اور کوئی بھی ایسا شخص جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران انڈیا میں رہا ہوں، اگر پیر سے آسٹریلیا میں داخل ہوا تو اسے بھاری جرمانے اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاوکے پیش نظر آسٹریلیا میں اس پابندی کی خلاف ورزی کو پہلی مرتبہ سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔وزیر صحت گریگ ہنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس پابندی کا اطلاق تین مئی سے ہو گا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال قید تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا البتہ آسٹریلین عوام کی صحت اور قرنطینہ کے نظام اور کیسز کی تعداد محدود رکھنے کے لیے یہ فیصلہ لینا ناگزیر تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -