عید تعطیلات ، اپٹما نے وزیر اعظم عمران خان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے عید کی تعطیلات کے فیصلے پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ اپٹما گوہر اعجاز نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت عید تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ چھٹیاں صرف 13مئی سے 16مئی 4 دن تک ہونی چاہئیں، 10چھٹیوں سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوگا۔سربراہ اپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بھی متاثر ہوگا، کاروباری افراد ایس او پیز پر مکمل عمل کررہے ہیں۔