وزیراعظم سے ملاقات میں کسی خاص  کیس کی بات نہیں ہوئی، بشیر میمن اپنے ہی بیان سے مکر گئے

May 01, 2021 | 10:19 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے دو سے تین منٹ کی ملاقات ہوئی انہوں نے میری تعریف کی اس ملاقات میں کسی خاص کیس کی بات نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بشیر میمن کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ انہیں وزیراعظم کی جانب سے شریف فیملی اور قاضی فائز عیسی کے خلاف کیس بنانے کا کہا گیا تھا۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری ملاقات کا ریکارڈ وزیراعظم آفس سے مل سکتا ہے۔شہزاد اکبر نے قاضی فائز عیسی کی فیملی کی ٹریول ہسڑی کے متعلق بات کی۔میں کہتا ہوں تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن بنادیں۔

مزیدخبریں