عبد الحمید مغل کی سردار زرطیف سے ملاقات 

عبد الحمید مغل کی سردار زرطیف سے ملاقات 
عبد الحمید مغل کی سردار زرطیف سے ملاقات 

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سردار زرطیف بادشاہ نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو کارپوریٹ سیکر میں کمپنی کی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ ہم سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوے پورے آزادکشمیر میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو کمپنی کے باغ آفس دورہ اور سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے عبدالحمید مغل نے کہا کہ ایم ٹی بی سی کارپوریٹ سیکٹر میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔ کمپنی مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں ایم ٹی بی سی کام کر رہی ہے دیگر پرایویٹ کمپنیوں کو بھی اسی طرح آگے آنا چاہیے تاکہ ریاست کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوی کہ ایم ٹی بی سی اتنے منظم طریقہ سے آزادکشمیر کے لوگوں کی خدمت کرر ہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -