لاہور کے 15علاقوں میں لاک ڈاون نافذ

لاہور کے 15علاقوں میں لاک ڈاون نافذ
لاہور کے 15علاقوں میں لاک ڈاون نافذ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا گیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاوَن، مصطفیٰ ٹاوَن اور پی آئی اے سوسائٹی میں لاک ڈاوَن لگا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میسن روڈ، راج گڑھ ، اسلام پورہ اور شاہ جمال میں بھی لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن والے علاقوں میں شاپنگ مالزاوردفاتر بند رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -