لاہور کے بعد کراچی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن، کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانئے

لاہور کے بعد کراچی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن، کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانئے
لاہور کے بعد کراچی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن، کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں دو ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے۔ ہفتے کے روز ضلعی حکومت نے لاہور کے 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -