سپین کی یورپی یونین اور شینگن سے باہر کے ممالک سے غیر ضروری سفر پر پابندیوں میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی

سپین کی یورپی یونین اور شینگن سے باہر کے ممالک سے غیر ضروری سفر پر پابندیوں ...
سپین کی یورپی یونین اور شینگن سے باہر کے ممالک سے غیر ضروری سفر پر پابندیوں میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی

  

بارسلونا (ارشدنذیر ساحل )سپین نے یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے ممالک سے غیر ضروری سفر پر پابندیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ پہلے سے عائد پابندیاں 30 اپریل کو ختم ہورہی تھیں جس کے باعث 30 اپریل کو ہی سرکاری گزٹ میں شائع حکمنامے کے مطابق سفری پابندیوں میں مئی کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔برطانیہ اور امریکہ سمیت یورپی یونین یاشینگن ایریا سے باہر کے ممالک کے مسافر مئی کے مہینے میں زمینی سمندری یا ہوائی راستے سپین کا سفر نہیں کرسکیں گے تاہم انفیکشن کی شرح کم رکھنے والے کچھ ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روانڈا، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، چین کے شہری سپین کا سفر کرسکیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -