دیوسائی نیشنل پارک میں نایاب بھورے ریچھ کی ویڈیو سامنے آگئی

دیوسائی نیشنل پارک میں نایاب بھورے ریچھ کی ویڈیو سامنے آگئی
دیوسائی نیشنل پارک میں نایاب بھورے ریچھ کی ویڈیو سامنے آگئی

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے دیوسائی نیشنل پارک میں برف سے ڈھکے ہوئے علاقے میں بھورے ریچھ کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معدومی کے خطرے سے دوچار بھورے ریچھ کی دنیا میں انتہائی کم تعداد باقی رہ گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق  دیوسائی کے نیشنل پارک میں 40 سے زائد بھورے ریچھ ہیں۔پارک کے برف سے ڈھکے ہوئے علاقے میں بھورے ریچھ کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ریچھ کے گھومنے کی ویڈیو کو رائٹرز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کی ہے۔

مزید :

قومی -