اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا

اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا
اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جنہیں اداکارہ نے معاف بھی کردیا۔

اداکارہ حرا مانی بچوں کے ساتھ  اپنی گاڑٰی میں گھر پہنچی تھیں۔ جب وہ گاڑی سے نکلنے کی کوشش کرنے لگیں تو اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اداکارہ سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔

اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ڈکیتی کے بعد آسانی کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

تفریح -