ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں15روپے27پیسے کمی کا اعلان کر دیاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت231 روپے 85 پیسےفی کلو ہو گئی۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہو کر  2735 روپے 83 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

مزید :

بزنس -