قومی سلامتی اداروں کیخلاف وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)قومی سلامتی اداروں کے خلاف مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو روات پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سلیمان خالد کو ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق روات پولیس نے 28 اپریل کو قومی سلامتی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز وال چاکنگ سامنے آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف وال چاکنگ ایکٹ اور امن و عامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق سلیمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، ملزم کے خلاف تفتیش میں ٹھوس شواہد ملے ہیں۔
ملزم گرفتار