پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب ، مدینہ منورہ واقعے پر احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی 

پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب ، مدینہ منورہ واقعے پر احتجاج ...
پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب ، مدینہ منورہ واقعے پر احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیمو کریسی موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعے پر احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی  کرینگے ،  اجلاس میں مدینہ منورہ میں قومی قیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر مشاورت کی جائے گی اور احتجاج سے متعلق  حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس مین ملکی سیاسی صوتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔