آبائی علاقوں کو جانیوالے پردیسیوں سے زائد کرائے وصول کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع، جرمانے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی وے این فائیو سینٹرل زون پر اوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے، اس مہم کا آغاز آئی جی موٹرویز انعام غنی کی ہدایت پر کیا گیا ہے.
ڈی آئی جی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ این فائیو سینٹرل پر3000 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں اوورچارجنگ کرنے پر400 جبکہ اور لوڈنگ کرنے پر 1500 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے. ان کا مزید کہنا ہے کہ 1لاکھ سےزائد کرایہ واپس دلوایا گیا. 3000 گاڑیوں کو بریفنگ دی گئی.
ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے. زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کیے جارہے ہیں. ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں کریں.