عمران خان غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی لے کر گئے ، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو ...
عمران خان غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی لے کر گئے ، وفاقی وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی لی ہے ۔

عمران خان کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جو گاڑی عمران خان ساتھ لے کر گئے  یہ بی ایم ڈبلیو  تھی اس کی قیمت 2016 میں اس گاڑی کی قیمت3 کروڑ تھی ،  یہ بم اور بلٹ پروف گاڑی تھی ، ان سب کے بعد آج اس کی قیمت  15کروڑ روپے  ہے ،  عمران خان صاحب یہ گاڑی ساتھ لے گئے تھے ، 2ماہ بعد کہا کہ یہ گاڑی خرا ب ہو گئی ہے مجھے دوسری دے دیں ، جس پر  انہیں کہا گیا کہ ہم اسے ٹھیک کر ادیتے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے  کہا کہ آج بھی ان کی گاڑی کی مرمت وزیر اعظم ہاؤس سے ہوئی صرف اس لئے کہ ان کو سیکیورٹی تھریٹس تھے ، میں بتانا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کوئی گاڑی نہیں لے کر گئے ، حالانکہ اس کی قانون میں گنجائش موجود ہے ۔ 4 سال کے دوران کرپشن ثابت نہ ہو سکی ، جو الزامات آج کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے وہ بوسیدہ ہو چکے ہیں ، عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ، 4سال تک منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزاماگ لگائے گئے پوری ریاستی مشینری کو  استعمال کیا گیا مگر کیا حاصل ہوا ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ   عمران خان صاحب کو تحفے میں ایک پستول ملا لیکن توشہ خانہ میں وہ ڈکلیئر نہیں ہوا ، یہ پستول سمگل ہو کر پاکستان پہنچا اور اس وقت عمران خان کے پاس ہے ،  یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں یہ وزیر اعظم ہاؤس  کے صوفے کی گدیاں بھی اٹھا کرنہ لے گئے ہوں کیوں کہ صوفے ان سے اٹھائے نہیں جانے تھے ۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -