"مدینہ واقعےکے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں "وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا دعویٰ

"مدینہ واقعےکے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں "وفاقی وزیرداخلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعہ پر لوگوں نے پولیس سے خود رابطہ کر کے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے پر حکومت مدعی نہیں بننا چاہتی،لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور میرٹ پر تحقیقات  ہوں گی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -