مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ،لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نےکراچی سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ،لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ،محکمہ ...
مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ،لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نےکراچی سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور/کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے مختلف شہروں اور لاہور میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے سندھ اور کراچی سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ۔ کراچی میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

"جیو نیوز " کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کل  بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہے، سرکولیشن اب سندھ سے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ گئی ہے۔ کراچی سے دور آج گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جن کے باعث دوپہر یا شام میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کل کراچی میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں ہلکی، کہی تیز بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔