مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا کیونکہ۔۔۔، افتخار احمد نے وجہ بتا دی

مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا کیونکہ۔۔۔، افتخار احمد نے وجہ بتا دی
مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا کیونکہ۔۔۔، افتخار احمد نے وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا  کہنا ہے کہ میرا ہدف یہی ہے کہ ورلڈکپ کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں۔"جیو نیوز سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے، میرا فوکس یہی ہے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم کو کامیابی دلواؤں، ہمیشہ ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم کرتا ہے اس لیے مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا، کبھی دو اوور کھیلا، کبھی3، کبھی 5، زیادہ موقع نہیں ملا۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ بطور  پروفیشنل یہی سوچتا ہوں کہ 2بالز کھیلوں یا 5، اپنی ٹیم کیلئے کھیلوں، آسٹریلیا کیخلاف لاسٹ میچ کھیلا، ویسٹ انڈیز ٹوور میں باہر بیٹھا رہا، کم بیک تو اس وقت ہوتا ہے جب آپ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوں، میرا ہدف یہی ہے کہ ورلڈ کپ کھیلوں اور ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میرا ٹیم میں کردار فنشر کا ہی ہے اور میں اس کردار کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، منیجمنٹ ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ جا کر اپنا نیچرل گیم کھیلو، مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -