نارووال میں خاتون نے اپنے سسرالیوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو اغواءکر لیا

May 01, 2024 | 05:57 PM

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں خاتون نے اپنے سسرالیوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو اغواء کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پولیس نے 10سالہ محمد زبیر کو اغواء ہونے کے دو دن بعد اس کی ماں کے آشنا کے گھر سے بازیاب کرا لیا۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں کو ڈرانا چاہتی تھی، جس کے لیے اس نے بیٹے کے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ بچے کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس نے بچے کی والدہ ریحانہ بی بی کے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ریحانہ بی بی تاحال مفرور ہے۔ پولیس نے بچے کو اس کے چچا کے حوالے کرتے ہوئے اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں