شوبز سے وابستہ شخصیات کا سلیم البیلا کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

شوبز سے وابستہ شخصیات کا سلیم البیلا کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور( این این آئی) اسٹیج کے نامور اداکار سلیم البیلا کے والد کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔رائٹر آفتاب اقبال‘امان اللہ‘ سہیل احمد‘ نرگس‘ ندا چوہدری‘ اکرم اداس‘ طارق ٹیڈی ‘ صوبیہ خان‘ دیا علی‘ صائمہ خان‘ ناصر چنیوٹی‘ ہنی البیلا ‘ سخاوت ناز ‘ سردار کمال‘ قیصر جاوید ‘ چنگیز اعوان‘ سخی سرور اور حاجی عبد الرزاق سمیت دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

مزید : کلچر


loading...