پشاور میں بارودی مواد سے حجام کی دکان تباہ

پشاور میں بارودی مواد سے حجام کی دکان تباہ
پشاور میں بارودی مواد سے حجام کی دکان تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) شرپسندعناصر نے بارودی مواد نصب کرکے پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب حجام کی دکان تباہ کردی ۔ پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پشاور کے علاقے کارخانو  مارکیٹ میں واقع کمرشل پلازہ کے قریب دھماکہ ہوا جس سے حجام کی بند دکان کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ کارروائی طالبان کی ہے تاہم کسی گروپ نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید :

پشاور -