کراچی بدامنی کیس: عدم حاضری پر ایس ایس پی ایسٹ معطل ، سپریم کورٹ نے فوری طورپر ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا

کراچی بدامنی کیس: عدم حاضری پر ایس ایس پی ایسٹ معطل ، سپریم کورٹ نے فوری طورپر ...
کراچی بدامنی کیس: عدم حاضری پر ایس ایس پی ایسٹ معطل ، سپریم کورٹ نے فوری طورپر ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بدامنی عمل درآمد کیس میں عدالت میں عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ جنید شیخ کو معطل کرکے فوری طورپر کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کراچی بدامنی عمل درآمد کیس کی سماعت کررہاہے ۔ عدالتی نوٹس کے باوجود ایس ایس پی ایسٹ کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے جنید شیخ کو معطل کردیا۔ عدالت نے شیرا پٹھان قتل کیس میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا جس کا تعلق ارشد پپو گینگ سے تھااوراُسی کے ساتھ ہی قتل کر دیا گیا۔ عدالت نے معطلی کے احکامات کے ساتھ ہی کراچی پولیس کے سربراہ اور ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات کوفوری طورپر طلب کرلیا۔