ادکارہ عینی کیخلاف درج مقدمہ خارج
مقدمے کا حکم دینے والے افسران کی بجائے سب انسپکٹرمعطل

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) گانے ’توہی ہے میراپیار ماہیا ‘ سے شہرت حاصل کرنیوالی پاپ گلوکارہ عینی کیخلاف درج مقدمہ خارج کردیاگیاہے اور سب انسپکٹر کومعطل کرکے محکمہ کارروائی شروع کردی گئی ۔ آنکھوں میں خواب لیے گھر بسانے کی کوشش کرنیوالی عینی سے علیحدگی کے بعد بھی سابق شوہرنورید اعوان نے بددیانتی کا مقدمہ درج کرادیاتھاجسے کوہسارپولیس نے خارج کردیاہے۔مقدمے کے اندراج کاحکم دینے والے سٹی سرکل کے افسران کے بجائے تفتیشی افسرسب انسپکٹرشمس گل کوقربانی کابکرا بناکر معطل کردیاگیا جبکہ ذمہ داران کیخلاف مقدمے کے اندراج کامعاملہ گول کرکے اُنہیں بچالیاگیا۔