لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ تیار

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ تیار

ایک دودن میں وزیراعظم کوپیش کی جانے کاامکان

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد سے متعلق تشکیل دیئے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو ایک دودن میں وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے بتایاکہ کمیشن نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے اور پیش کرنے کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگاہے ، پچاس سے زائد تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ تیار کرناچیلنج تھا ،اُن تجاویز پر عمل درآمد ہوجائے تو شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں بہت کمی آجائے گی ، عمل درآمد کراناحکومت کاکام ہے ۔وزیراعظم سے ملاقات میں لاپتہ افرادکمیشن کے سربراہ اپنی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردیں گے ۔

مزید :

انسانی حقوق -