طالبان کی حکومت کیساتھ مذاکراتی رابطوں کی تردید، کئی گروپوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنارہا: حکومتی ذرائع

طالبان کی حکومت کیساتھ مذاکراتی رابطوں کی تردید، کئی گروپوں کی وجہ سے مشکلات ...
طالبان کی حکومت کیساتھ مذاکراتی رابطوں کی تردید، کئی گروپوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنارہا: حکومتی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لیے باضابطہ رابطہ کی تردید کردی اورکہا کہ اپنے مطالبات پر قائم ہیں جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے کئی گروپ ہونے کی وجہ سے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مشکلات رہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاکہ حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت صرف میڈیا پر اعلانات کررہی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ مذاکرات کے آغازکا مطلب ہے کہ ایک میز  پر بیٹھنا اور  بات چیت کرنا،لیکن اب تک ایسانہیں ہوا۔ شاہداللہ شاہدنے کہاکہ امن کیلئے مذاکرات پر تیار لیکن اپنے مطالبات پر قائم ہیں ، حکومت مذاکرات پر سنجیدگی کے اظہارکے لیے مطالبات پورے کرے ۔دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ طالبان کے بہت سے گروپ ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں حکومت کو مشکلات رہیں لیکن اب مذاکرات کی راہ ہموارکرلی گئی اور آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں باضابطہ مذاکرات شروع ہوجائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں دانشور اور عسکری ماہرین بھی شامل ہوں گے ۔

مزید :

قومی -Headlines -