دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پہلے میچ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے: مصباح الحق

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلے میچ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، پروٹیز کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ پہلے میچ کی طرح دوسرا میچ بھی سنسنی خیز ہو گا۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمر امین، احمد شہزاد، محمد حفیظ، ناصر جمشید، محمد عرفان اور عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے۔ پروٹیز کی جانب سے کولن انگرام، گریم سمتھ، جے پی ڈومنی، اے بی ڈویلیئرز، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ریان میکلارن، وین پارنل، مورنی مورکل، عمران طاہر اور سوٹ سوبے ٹیم کا حصہ ہیں۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔