حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی میں ناکام ہو گئی ہے:منور حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی میں ناکام ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی دفتر کے سامنے لاپتہ افراد کے ورثاءسے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ہر شعبے میں مایوس کیا ہے۔ وعدہ تو یہ تھا کہ عوام کے مسائل حل ہوں گے لیکن حل ہونے کے بجائے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔