طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کا ماحول بن گیا ہے:پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کا ماحول بن گیا ہے۔ وزیر داخلہ کل قوم کو اعتماد میں لیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی تیاری مکمل تھی لیکن درمیان میں اتار چڑھاو¿ آتے رہے کبھی ماحول خراب ہو گیا، فوج کے اعلیٰ افسروں سے بھی محروم ہوئے۔اب ماحول بن گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ڈرون حملوں کے حوالے سے موقف واضح ہے، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیے۔