کترینہ کی قربت نے رنبیر کے لئے نئی مشکلات کھڑی کردیں

کترینہ کی قربت نے رنبیر کے لئے نئی مشکلات کھڑی کردیں
کترینہ کی قربت نے رنبیر کے لئے نئی مشکلات کھڑی کردیں

  

بنکاک(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو دلہن بنانے کے خواب تو بہت سے اداکاروں نے دیکھے لیکن بالآخر کترینہ نے رنبیر کپور ہمسفر منتخب کر لیا ۔اگرچہ اکثر لوگ رنبیر کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہونگے لیکن خود رنبیر اس خوش قسمتی پر اتنے خوش نظر نہیں آتے ۔آج کل یہ جوڑا تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں اپنی فلم’ جگا جاسوس ‘کی شوٹنگ کر رہا ہے اور خبر یہ ہے کہ کترینہ کے دماغ پر ہر وقت مستقبل کے سہانے خواب سواررہتے ہیں اور وہ فلم کی شوٹنگ پر دھیان دینے کی بجائے ہر وقت رنبیر کے ساتھ مستقبل کی زندگی کی باتیں کرتی رہتی ہیں ۔شاید رنبیرنے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ کترینہ گھر بسانے اور اسے سنوارنے میں اس قدر دلچسپی رکھتی ہونگی کہ ہر وقت یہی باتیں کرتی رہیں گی ۔کترینہ کی گھریلو باتوں کی وجہ سے رنبیر کے لیے کام پر توجہ رکھنا مشکل ہو گیاہے اور ریکارڈنگ کے دوران وہ بار بار غلطی کر جاتے ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو بھی پریشان ہیں اور کترینہ کو سمجھانے کی بار بار کوشش کر چکے ہیں لیکن تا حال اطلاعت کے مطابق وہ اپنی دھن میں مگن ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -