ہربجن سنگھ کی شادی سے 4 افراد گرفتار

ہربجن سنگھ کی شادی سے 4 افراد گرفتار
ہربجن سنگھ کی شادی سے 4 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جالندھر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ سٹار ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی شادی کو میڈیا میں بھرپور کوریج دی گئی مگر اس شادی میں میڈیا کے لوگوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے شادی کی کوریج کے لیے آئے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے کیمرہ مینوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرتے ہوئے انہیں تقریب سے نکال دیا۔ اس پر کیمرہ مینوں نے اگلے روز ولیمے کی تقریب کے باہر احتجاجاً دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کلدیپ، گرپیت، نوجوت اور باون نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید جانئے: بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں ، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
ہربھجن سنگھ کو جب واقعے کے متعلق معلوم ہوا تو وہ گھر سے باہر آئے اور زیادتی کرنے والے ملزمان کی طرف سے کیمرہ مینوں سے معافی مانگی اور درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو یہیں ختم کردیں اور عدالت تک لے کر نہ جائیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری طرف ان ملزمان کا کہنا ہے کہ خود ہربھجن سنگھ نے ان کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ میڈیا کو اندر مت آنے دیا جائے کیونکہ شوبز سمیت کئی اعلیٰ شخصیات شادی میں شرکت کے لیے آ رہی تھیں۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر، ان کی اہلیہ انجلی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کی مالک اورریلائنس فاﺅنڈیشن کی بانی نیتا امبانی سمیت کئی شخصیات شادی میں شریک ہوئی تھیں۔

مزید :

کھیل -