اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو پریشان نہ ہوں، گوگل نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا

اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو پریشان نہ ہوں، گوگل نے یہ مسئلہ بھی حل ...
اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو پریشان نہ ہوں، گوگل نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون آپریٹنگ سسٹم ہو، سوشل میڈیا ہو یا دیگر ایپلی کیشنز کا معاملہ ،اس میدان کی بے تاج بادشاہ گوگل ٹیکنالوجی کے ہرشعبے میں دیگر کمپنیوں کو چیلنج کرتی ہوئی ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اب گوگل نے دوستوں کی تلاش کے لیے پہلے سے موجود ایپلی کیشنز کو چیلنج کر دیا ہے۔ گوگل نے ”ہو اِز ڈاﺅن“ (Who's Down) کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنا ڈالی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے آس پاس موجود لوگوں کے متعلق جان سکتے ہیں کہ ان میں سے کون اس وقت ساتھ کی تلاش میں ہے۔

مزید جانئے: زبردست خوشخبری، ایسا موبائل فون آگیا جس کی سکرین آپ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں تو کمپنی مفت میں تبدیل کردے گی
یہ ایپلی کیشن آپ کو آپ کے قریب ترین موجود لوگوں کے متعلق آگاہ کرے گی۔ ابتدائی طور پر یہ صرف دعوت نامہ (Invitation)ملنے پر ہی مفت ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس میں آپ اپنی بنیادی معلومات درج کرتے ہیں اور ایک بٹن ہوتا ہے جسے آن کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کسی نئے تعلق کے لیے تیار ہیں۔ جب آپ یہ بٹن آن کر دیں گے تو آپ کے قریب ترین موجود دوستوں تک یہ اطلاع نوٹیفکیشن کی صورت میں پہنچ جائے گی اور وہ آپ سے رابطہ کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -